موٹروے پولیس نے دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے زون کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے مختلف واقعات میں دو گھر سے بھاگے ہوئے اور ایک گمشدہ بچے کو گھر والوں سے ملا دیا ۔تفصیلات کے مطابق دوران پیٹرولنگ افسران کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب ایک بچہ، عمر 5/6 برس تنہا ملا

جو کہ پریشان دکھائی دے رہا تھا ۔ پوچھنے پر بچہ جس کا نام ریحان تھا اپنے گھر والوں کے بارے میں خاطر خواہ معلومات نہ بتا سکا ۔جس پر موٹروے پولیس نے پشاور کے مختلف تھانوں سے رابطہ کر کے بچوں کے گھر والے کا پتہ لگا لیا اور باحفاظت بچے کر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک اور واقعے میں مرجان نامی شخص نے پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھانجا مسعود ولد اسماعیل اور اس کا دوست ساجد ولد شہزادہ عمر بالترتیب 13 اور 14 برس دوپہر سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کی تلاش شروع کر دی بلآخر ایک بس سے دونوں بچوں کو برآمد کرکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ جس پر بچوں کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔ سی ڈی اے مزدور یونین نے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا، ریفرینڈم کی درخواست جمع کرا دی اسلام آباد (پی این آئی) سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) نے سی ڈی اے میں ہونے والے ریفرنڈم 2021کے حوالے سے این آئی آر سی میں درخواست جمع کروادی ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے مزدور یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مورخہ 13جنوری بروز بدھ بوقت صبح 10بجے مرکزی یونین آفس ستارہ مارکیٹ میں طلب کر لیا ہے،اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،ممبران مشاورتی کونسل اور ڈائریکٹوریٹس کے باڈی ممبران شرکت کریں گے اور سی ڈی

اے میں ہونے والے آئندہ ریفرنڈم اور 21جنوری کو مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر قرآن خوانی و محفل نعت کے سلسلے میں مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close