پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس، اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی(پی این آئی) ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت راجہ طاہر محمود صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی گورنمنٹ ہائی سکول زرعی فارم راولپنڈی میں منعقد ہوا راجہ طاہر محمود اور ان کی منتخب ضلعی باڈی کا پہلا اجلاس تھا جس میں ضلع راولپنڈی کے تمام اٹھارہ حلقوں کے

صدور، جنرل سیکرٹریز اور تمام ضلعی عہدیداران نے پہلی دفعہ بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں تمام دوستوں نے راجہ طاہر اور ان ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور امید کی کہ راجہ طاہر کی قیادت میں انشاء اللہ ضلع راولپنڈی کی تنظیم اساتذہ کرام کی بہتر انداز میں خدمت کرے گیحلقہ صدور کے سوالات کے جواب میں راجہ طاہر نے کہا کہ انشاء اللہ اسی ہفتے اپنے اساتذہ کی بے چینی دور ہو جائے گی اور ریگولر کے آرڈرز ہو جائیں ہم ان پر ساری توجہ دے رہے متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں سے رابطے میں اسی طرح پروموشن کی ڈی پی سی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ اسی ماہ میں ہو جائے تاکہ اساتذہ کے باقی مسائل پر توجہ دی جاسکےراجہ طاہر نے مختلف دفاتر کی کمیٹیاں بھی تشکیل دی اور کہا کہ میرا محور میری ذات پر نہیں صرف پنجاب ٹیچرز یونین میرا محور ہو گا میری ٹیم کا ہر رکن باعث عزت ھے اور ہم سب مل کر اساتذہ کرام کی خدمت کریں گےاجلاس سے سید حامد علی، راجہ اورنگزیب، راجہ شاہد مبارک، ساجد مسعود عباسی جنرل سیکرٹری ملک ظہیر الدین بابر اور دیگر ضلعی اور حلقہ جاتی عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور راجہ طاہر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کیسید حامد علی شاہ کو سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی اور نائب صدر مرکزیہ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کی کہ شاہ جیسے مدبر اور معاملہ فہم انسان پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا قیمتی

سرمایہ ہیںآخر میں سید حامد علی شاہ صاحب نے قراداد پیش کی کہ راجہ شاہد مبارک کو پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کا چیئرمین ہونا چاہئے جس پر متفقہ طور پر راجہ شاہد مبارک کو پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کا چیئرمین منتخب کیا گیا اور ہاؤس کے ممبران نے ان کو مبارکباد دی اور اس خواہش کی امید کی کہ سید حامد علی، راجہ طاہر محمود اور راجہ شاہد مبارک اور ان کی ٹیم انشاء اللہ اساتذہ کرام کے بہترین مفاد میں کام کرے گیآخر میں حامد علی شاہ کی ہمشیرہ محترمہ اور ان کے چچا مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close