پی ایس 52 میں الیکشن کمیشن کی ٹیم کاضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ

عمرکو ٹ (سید فرقان ہاشمی ) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل افیئرز جوائنٹ پرونشل ایکشن کمیشن سندھ میڈم عالیہ اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر پی ایس 52 وسیم احمد جعفری ، ریٹرنگ آفیسر سید عامر شاھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن

عمرکوٹ محمد اسلم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلاول احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو اور دیگر منسلک آفسران کے ساتھ مل کر 18 جنوری 2020 پر پی ایس 52 عمرکوٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے حساس پولنگ اسٹیشن جن میں کھبڑ منگریوروحل واھ، گورمینٹ اسکول سومار بجیر ، گورمینٹ پرائمری اسکول سومرا محلہ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیقی نے کہا کہ عمرکوٹ پی ایس 52کے ضمنی انتخابات میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے بھی انتظامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کا جائزہ لینا تھا اور درپیش مسائل کو حل کرنا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اسٹک ہولڈز سے مل کر 2017 سے 2020 تک الیکشن لسٹ میں 97 لاکھ نئے ووٹرز کے نام شامل کئے گے ہیں بعدازا انہوں نے سورھیہ بادشاھ کامپلیکس ہال میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ووٹرز کمیٹی کے ممبران کے ساتھ اجلاس کیا جس میں کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون سبھاش چندر، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسو، سول سوسائیٹی کے ممبران میر حسن آریسر ، محمد بخش کنبھر، غلام مصطفی کھوسو، سماجی رہنما عبداللہ کھوسو، پی پی ضلع انفارمیشن سیکریٹری برھان الدین کنبھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر

لوکل گورمینٹ میان محمد گاءو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نور محمد بھنبھرو ، تھردیپ کی خدیجہ اور سول سوسائیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل افیرز الیکشن کمیشن آف پاکستان میڈم نگھت صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ووٹرز کمیٹی کے ممبر الیکشن لسٹ میں نام شامل کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کریں کیونکہ اس وقت 35 فیصد لوگوں کے نام الیکشن لسٹ میں شامل نہیں ہے جنہیں الیکشن لسٹ میں شامل کروانا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کئے گے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ایس 52 ضمنی الیکشن میں سب کے مشترکہ تعاون سے عمرکوٹ میں ووٹرز کے تعداد بڑہانے میں کامیاب ہونگے، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس 52 کی کل آبادی 03 لاکھ 49 ہزار 773 ہے جس میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 01لاکھ 54ہزار187 ہے جس میں 83268 مرد اور 70919عورت ووٹرز کی تعداد ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس 52 عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات میں 128 پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہے جس میں 50 پولنگ اسٹیشن انتھائی حساس ،67 حساس اور 11 نارمل

پولنگ اسٹیشن ہیں انہوں نے بتایا کہ32میل پولنگ اسٹیشن اور 31 فی میل پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہے جبکہ 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ 662میل بوتھ 197 فی میل بوتھ اور ٹوٹل 423 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں