نااہل حکومت نےاساتذہ پر لاٹھی چارج کر کے انتشار پسندی کا ثبوت دیا، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی وائس چیئرپرسن پونچھ ڈویژن ریحانہ خان نے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نے مستقبل کے معماروں پر لاٹھی چارج آنسوگیس کی شیلنگ کر کے کم عملی اور انتشار پسندی کا ثبوت دیا۔ مہذب تہذیبوں کے اندر اگر استاد عدالت چلاجائے تو جج انہیں کھڑے ہو

کر سلام کرتے ہیں اور سب سے زیادہ رتبہ استاد کو دیاجاتا ہے۔ فاروق حیدر کی نااہل حکومت اور فاروق حیدر کے اشارے پر اساتذہ کرام پر بربریت کی انتہا ء کردی۔باعزت قومیں اپنے اساتذہ کرام کو عزت دیتی ہیں اور پیشہ پیغمبری کااسلامی ریاست کے اندرمقام نہیں تو کہاں توقع رکھی جاسکتی ہے۔آزادکشمیر حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ساڑھے 4سال کے عرصہ میں اقربا ء پروری کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔غریب ملازمین کے منہ سے روٹی کانوالہ چھین لیا۔اس وقت آئی ٹی کے ملازمین مطالبات کے حق میں ہڑتالوں پر ہیں اور حکومت کوٹس سے مس نہیں ہورہا۔ مظفرآباد میں اساتذہ پر پولیس گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت فی الفور اساتذہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں سردارعتیق احمدخان کے اساتذہ کرام کو ٹائم سکیل دیا۔ کشمیر بینک کا قیام عمل میں لایا، سمال انڈسٹری کے بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کی گئی جس کے باعث متوسط طبقہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں۔مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں ریکارڈ تعمیر وترقی کے کام ہوئے ہیں۔مسلم کانفرنس کے دور میں شروع ہونے والے پراجیکٹ بعد کی آنیوالی حکومتوں نے اپنے بورڈ آویزاں کیے۔فاروق حیدر نے ہوائی اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔مظفرآباد میں میگا پراجیکٹ نہیں

دیاگیا۔فاورق حیدر لینٹ آفیسران کی تنخوائیں دوگنا کررکے اپنا اقتدار نہیں بچاسکتی۔شکست اب ان کا مقدر ہوگی۔آنے والے الیکشن میں مسلم کانفرنس ووٹ کی پرچی سے ان کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگی آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے اور عوام جانتی ہے کہ ان کے مسائل مسلم کانفرنس ہی حل کرسکتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close