چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد نوٹس لیں، وانا قبائل کی اپیل

وانا (قسمت اللہ وزیر) قوم ذلی خیل کے ذیلی شاخ دری خیل اور جے خیل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ذلی خیل کے ذیلی شاخ دری خیل، جے خیل اور سرکی خیل کے درمیان علاقہ غنڈاک کی زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔ اس موقع دری خیل اور جے خیل قبائل کے مشران ملک شیرین جان وزیر اور رازمحمد نے کہا کہ ان

معاملات کا کیس فعل حال ٹانک کورٹ میں چل رہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے سینئر جج اجمل وزیر جس کا تعلق بھی قوم سرکی خیل سے جس کی وجہ سے طرف داری کر رہے ہیں۔ اگر علاقے میں اس طرح طرف داری کی جائے تو علاقے میں مسئلے مسائل پیدا ہونگے۔ اس موقع پر ملک رازمحمد وزیر نے کہا کہ یہ علاقائی اور قومی معاملے ہیں۔ ان میں غیرجانبدارانہ روایہ اختیار کریں۔ قوم پرستی کی بات سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ قوم جے خیل، دری خیل اور سرکی خیل کے درمیان علاقہ غونڈاک کے علاقے میں کئی سالوں سے زمینی تنازعہ چل رہا ہے۔ لہذا چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کا جلد از جلد نوٹس لے۔ ہمارے معاملے میں مزید مداخلت سے اجتناب کریں۔۔۔۔ پرل ویلفیئر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم کو خراج عقیدت کیلئے 14 جنوری کو تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا راولاکوٹ (پی این آئی) پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس زیر صدارت سنٸیر ناٸب صدر پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن مجید خان منعقد ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پرل ویلفیئر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے14جنوری کو ایک بڑی سطح کا تعزیتی ریفرنس عیدگاہ دریک میں منعقد کیا جائے گا جس میں آزاد کشمیر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ خاص طور پر شعبہ

تعیلم سے تعلق رکھنے والے احباب کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پروگرام کے سلسلے میں مختلف امور طے کیے گئے اور ساتھ ساتھ کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں یاد رہے کہ ڈاکٹر افتخار اکبر مرحوم پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن دریک کے صدر تھے ان کی سماجی، تعلیمی خدمات کے پیش نظر آزادکشمیر بھر سے بھی اہم شخصیات اس تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوں گی اور ان کے اعلیٰ خدمات پر خراج عقیدت بھی پیش کر یں گے، اجلاس میں پرل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دیگر ذمہ داران جنہوں نے شرکت کی، ان میں طارق ظفر، شکیل احمد، منیر احمد قادری، تبسم عارف، حاجی خالد،شکیل لرحمن، اشفاق علی، لطیف شاہ، افتخارنذیر، جاوید خان، محمد بشارت حسین، نعیم خان خلیل صدیقی، اور دیگر شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close