عمرکوٹ کے صوبائی حلقے پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر، پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کی بھرپور ریلی

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ کےصوبائی حلقے پی ایس 52 کے اٹھارہ جنوری کو ہونےوالے ضمنی الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں بام عروج پر، پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی بہت بڑی بھرپور ریلی نکالی گئی، سید امیر علی شاہ نے شوکت ادیپوری کی جانب سے دیےگئے بڑے

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اٹھارہ جنوری کو ہم کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے انشاءاللہ عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کی جائے گی عمر کوٹ میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے آج سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کےگاؤں کھارڑو سید سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گی ریلی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر مشتمل تھی ریلی کے آگے پیپلز پارٹی کےجیالے ڈھول کی تھاپ پر دیوانہ وار والہانہ رقص کرتے رہے ریلی کھارڑوسید سے ہوتی ہوئی شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما شوکت ادیپوری کے استقبالیہ میں شرکت کےلیے پہنچی اس پروقار استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سید امیر علی شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی عوام کا سمندر ہے میرے والد سید علی مردان شاہ نے ہمیشہ عوام کی بےمثال خدمت کی ہے سید علی مردان شاہ کی زندگی انکا کردار سے عوام خوب واقف ہے ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کےلیے کھلے ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی بلا امتیاز بلاتفریق خدمت کی ہے سید امیر علی شاہ نےکہا کہ انشاءاللہ عوام کے اعتماد اور ووٹ سے وہ کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے اٹھارہ جنوری کو عوام کے بھرپور اعتماد اور

ووٹ سے مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے تقریب سے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت علی ادیپوری نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری ادیپوری برادری سید امیر علی شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے سید امیر علی شاہ کے والد سید علی مردان شاہ نے ہمیشہ اس خطے کی بےمثال خدمت کی عمرکوٹ کی ترقی میں سید علی مردان شاہ کا بہت بڑا کردار ہے سید علی مردان شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاشوکت ادیپوری کاکہنا تھا کہ عمرکوٹ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے تقریب میں شوکت ادیپوری کی طرف سے پیپلزپارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی “93” سالگرہ کا کئی پونڈ وزنی کیک بھی سید امیر علی شاہ نے کاٹا اور لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا تقریب سے حاجی صابر علی، عبدالسلام، راجہ محمود ،نعیم ادیپوری ،سعید خان وغیرہ نےبھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں