سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری زمینوں سے ناجائز تجاوزات فوری ہٹائے جائیں، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

عمرکو ٹ (سید فرقان ہاشمی) سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومت کی حدوں میں آنے والی سرکاری زمینوں سے ناجائز تجاوزات فوری طور ہٹانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں

محکمہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، لائیو اسٹاک ، ٹرانسپورٹ ، بلدیات ، حیسکو ، پولیس ، آبپاشی اور محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے آفسران کو ہدایت کی سرکاری زمینوں میں ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفیس ارسال کی جائے کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات ہیں کہ سرکاری اداروں کی زمینوں سے ناجائز تجاوزات ہٹائی جائیں ، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر قابض لوگوں کو نوٹس جاری کئے جائیں خالی نا کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی طریقے کار کے مطابق ایف آئی آر داخل کی جائیں ، اجلاس میں محکمہ زراعت ، محکمہ لائیو اسٹاک ،محکمہ ریلوے ، محکمہ تعلیم اورمحکمہ بلدیات کے آفسران نے سرکاری زمینوں میں غیر قانونی ناجائیز تجاوزات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے روینیو کے آفسران کو ہدایت کی کہ روینیو کی سرکاری زمینوں سے تجاوزات ہٹانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار مشترکہ طور پر سروی کرکے ان کو نقشے میں لاکر ان کی رپورٹ پیش کریں ۔ ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں 16 پیٹرول پمس کو سیل کیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں قائم کئے گے تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر عمرکوٹ ڈاکٹر

الھداد ، ریجنل ڈائریکٹر کالیجز میر چند اوٖٖڈ، ایڈیشنل ڈایریکٹر لوکل گورمینٹ میاں محمد گاءو،ایکسی این پرویشنل بلڈنگ غلام حسین کھٹی، ایکسی این آبپاسی تھرڈ ڈویزن نعیم میمن کے علاوہ تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close