جنوبی وزیرستان کے علاقہ زم چن میں طالبات کیلئے سکول بنایا جائے۔ ملک خان مالیک وزیر

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان کے فلاحی تنظیم زم چن ویلفئرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ملک خان مالیک وزیر نے کہا کہ علاقہ زم چن میں سب سے بڑا مسئلہ ویلج کونسل میں لڑکیوں کیلئے پرائمری، مڈل اور نا ہائی سکول ہے۔ ہمارے گاؤں کے لڑکیاں دور دراز ویلج کونسل کو جاتے ہیں، جو تقریبا کئی دور کلومیٹر

کے فاصلے پر واقع ہے۔ زم چن سے لیکر درے نشتر تک 30 کلومیٹر کے فاصلے پر اور زم چن سے لیکر نیزی نرائی 5 کلومیٹر کے فاصلے پر نہ لڑکیوں کی سکول ہے اور نہ کچھ پڑھنے کا کوئی اور طریقہ ہے، علاقے کے لڑکیاں گھروں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں، پاکستان بننے سے لیکر ابھی تک حکومت کی کوئی توجہ نہیں دی گئی، اور نہ علاقے کے منتخب نمائندوں نے کوئی توجہ دی ہے، ہر منتخب نمائندگان ایم این اے اور ایم پی اے نے علاقہ زمچن اور سرےخاورے کو نظر انداز کیا ہوا ہے، الیکشن کمپین کے دوران امیدواروں ہم سے وعدے کر رہے تھے کہ ہم انشاءاللہ جلد ہی آپ کے مسئلے حل کرینگے، لیکن بدقسمتی سے جیت ہونے کے بعد دوبارہ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے ایجوکیشن افیسر نے ابھی تک نہ علاقے کا ویزٹ کیا، اور نہ ہی ہماری علاقے کے لڑکیوں کا سوچا، کہ علاقہ زم چن اور سرےخاورے کی لڑکیاں اس جدید دور میں تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ وہ صرف اور صرف ایجوکیشن آفس ٹانک تک محدود ہے لیکن بدقسمتی سے سالوں میں کئی بار جنوبی وزیرستان آیا کرتے تھے۔ لہذا وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر تعلیم، ایم این اے علی وزیر اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہمارے گاؤں میں لڑکیوں کیلئے سکول تعمیر کیا

جائے تاکہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں