سال 2020ء پاکستان میں تعلیمی حوالے سے بدترین سال رہا ہے، دعا ہے نیا سال آسانیاں لائے، ملک ابرار حسین

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے نئے سال کے موقع پر میڈیا کو جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ سال2020ء کا اختتام ہوگیاہے یہ سال پاکستان کے تعلیمی حوالے سے بدترین سال رہاہے جس میں چالیس ہزار سکول بند،لاکھوں بچے سکول

سے باہر جبکہ ہزارو ں اساتذہ اورمعاون عملہ بے روزگار ہوگیاہے اوراس امید کا اظہار کیاہے کہ نیا سال پاکستان میں تعلیمی ترقی اور جہالت سے خاتمے کاسال ہوگا۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اپنے خصوصی پیغام میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ سال 2020ء اپنی تمام تر دہشت ناکیوں کے ساتھ رخصت ہوگیا ہے اور نیا سال 2021ء شروع ہوگیاہے، اس میں شک نہیں کہ گزشتہ سال ملک میں بالخصوص تعلیمی حوالے سے بدترین سال رہاہے جس دوران تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے لاکھوں بچے معیاری تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں، چالیس ہزار کے قریب نجی تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں سکول مالکان کو روزی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں جبکہ ان نجی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے ساتھ ساتھ معاون عملہ، سٹیشنری کا سامان بیچنے والے، کنٹین،ٹک شاپس چلانے والے،پک ڈراپ والے،وردیاں سینے والے بے روزگار ہوچکے ہیں، انہوں کہا کہ 2020ء کا گزرنے والا سال مشکلات کا سال تھا، اللہ رب العزت کی بارگاہ میں التجا کرتے ہیں کہ سال2021ء ہمارے نونہالوں کے مستقبل کے لیے بہتر بنے۔ ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں، ہمارا ملک ترقی کرے ،ہمارے پیارے ملک سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوں کیونکہ علم بڑھے گا اور جہالت ختم ہوگی تو ملک سے بیماریاں ختم ہونگی اورپاکستان ترقی کرے گا۔۔۔۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی من مانیوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں، پنجگور کے مقامی ٹھیکیداروں کا اعلان

پنجگور (پی این آئی) پنجگور کے مقامی ٹھیکیداروں نے کہا ھے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے من مانیوں کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجگور نے مختلف سڑکوں کے ٹینڈر نوٹس جاری کئے تھے وہ صرفِ دکھاؤ کی حد تک تھے اور ان ٹینڈر کو بندر بانٹ کر کے حقیقی ٹھیکیدار وں کی حق تلفی کی گئی ہے حالانکہ سالانہ ٹیکس جمع کر نے کے بھی پابند ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہونے والے ٹینڈر کو منسوخ کیا جائے بصورت دیگر عدلیہ سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close