ایس ایس پی چترال میاں نصیب جان کو امن ایوارڈ دیا گیا

چترال (گل حماد فاروقی) گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد پرائم منسٹر سکٹریٹ سے تشکیل کردہ NPCIHکمیٹی کے فیڈرل چیئر مین سید علامہ ایاز ظہیر ہاشمی کی ہدایات پر فیڈرل وائس چیئر مین عدنان خان نے آل پاکستان سوشل میڈیا سروے کے مطاب ایس ایس پی میاں نصیب جان خان کو محب وطن امن ایوارڈ

دیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین عدنان خان نے کہا کہ ویسے تو میں نے بہت سارے پولیس افسران کو مخب وطن امن ایوارڈ دیئے ہیں اور بہت سارے پولیس افسران سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن آج پہلی بار میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ایس ایس پی میاں نصیب جان جیسا ایماندار ، خوش اخلاق اور عوام دوست افسر بہت کم ہوں گے ایس ایس پی صاحب جب DPO اپر دیر تھے تو انہوں نے 1600 سے ذیادہ خاندانوں کے درمیان راضی نامے کروائے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کروایا سپاہی سے لے کر SSP رینک تک پہنچنا یہ بھی ان کے لئے ایزاز کی بات ہے بغیر مار پیٹ کے ہر قسم کے مجرم سے تفتیش میںسچ اگلوایا دیر میں اور کرک میں پولیس سے جھوٹ کے FIR کاٹنا بند کروایا مدرسوں میں بچوں کے ساتھ مسجدوں میں مولویوں کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھا عوام کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھا آج بھی کرک کی عوام اور دیر کی عوام SSP صاحب کو اچھے الفاظ سے یاد رکھتے ہیں ایسے افسران ملک اور قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور وائس چیئرمین عدنان خان نے کہا کہ میری پرائم منسٹر عمران خان اور IG KPK سے گزارش ہے کہ SSP میاں نصیب جان صاحب نے جو کتب لکھی ہیں ان کو پولیس ٹریننگ میں شامل کی جائیں تاکہ پولیس کو اس سے سبق حاصل ہو وائس چیئر مین عدنان خان نے کہا کہ میں ملک وقوم کی طرف سےSSP میاں نصیب جان صاحب کو خراج

تحسن پیش کرتا ہوں اور ان کی کارکردگی کو ہم ہمیشہ یاد رکھے گے SSP نصیب جان صاحب نے خوشی کا اظہار کیا کہ NPCIH کمیٹی کی طرف سے انہے مخب وطن امن ایوارڈ ملا اور اس بات پر انہوں نے عدنان خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر DSP فضل داد خان اسلام آباد سے خالد خان اور نومان خان بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں