وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حاضری، سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے ملاقات

راولپنڈی (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادحسین چوہدری نے دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حاضری دی اور سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن اور پیر محمد حسان حسیب الرحمن سے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان ہم

سب کا مشترکہ گھر اور ہماری چھت ہے اور اس عظیم انعامِ خداوندی و نبوی ﷺ پر ہم ربِ کریم کا جس قدر شکر بجا لائیں وہ کم ہے۔ اس کی حفاظت،ترقی اور خوشحالی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہم سب کی اولین ترجیع ہونی چاہئے۔ موجودہ نازک عالمی حالات، کرونا وبا اور خطے میں رو نما ہونے والے حالات و واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم ایک انتہائی ذمہ دار، محتاط اور امن پسند قوم کے طور پر اقوامِ عالم میں پہچانے جائیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی، وحدتِ قوم و ملت کے لئے آستانہ عالیہ عید گاہ شریف کا کردار انتہائی تعریف اور احترام کے لائق ہے جہاں سے ہمیشہ درپیش حالات و واقعات میں ہم سب کو بہترین رہنمائی میسر آتی ہے اور یہاں پر آنے والے ہر مہمان کو نہایت عزت اور وقار سے دیکھا جاتا ہے۔ اس پر فتن دور میں نہ صرف عشقِ نبوی ﷺ سے قلوب و اذہان کو منور کیا جاتا ہے بلکہ مخلوقِ خدا کو آپس میں باہم اخوت، رواداری، حسنِ اخلاق اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے جیسی عظیم تعلیمات سے بھی روشناس کروایا جاتا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close