وانا کے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمسس کیک کاٹا

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا کے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمسس کیک کاٹا، اس موقع پر ساوتھ ریجن خیبر پختونخوا کے صدر آکاش مسیح، الیاس مسیح، پرویز مسیح کے علاوہ مسیحی برادری کے لوگوں نے شرکت کی، مسیحی برادری

نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیرستان کرسچین کمیونٹی نے شمالی وزرستان محروم طبقے کی اقلیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ جلد ہی مسیحی برادری کے مسئلے حل ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ خان نے مسیحی برادری کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا، مسیحی برادری نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

برطرف پولیس اہلکاروں کا نوکری پر بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(این این آئی)سندھ ریزرو پولیس کے برطرف پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے نوکری پر بحالی کے سلسلے میں زیر قیادت نور احمد تگر ، حبیب اللہ عباسی ، امداد جتوئی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ چا سال قبل انہیٰں جبری طور پر سندھ ریزرو پولیس سے برطرف کر دیا گیا ہے گذشتہ چار سالوں سے فاقہ کشی کی زندگی گذار رہے ہیں تمام برطرف اہلکار پولیس کے تربیت یافتہ جوان ہیں بے روزگاری کے باعث کہی ہمیں دوسرا غلط راستہ اختیار نہ کرنا پڑجائے ، ہمارے احتجاجوں کے باوجود متعلقہ محکموں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے خدرا ہمارے حال پر ترس کھایا جائے اور ہمیں نوکری پر بحال کر کے معاشی قتل عام سے بچایا جائے ، برطرف اہلکار مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close