مسائل کے حل کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاونگا، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان

وانا (قسمت اللہ وزیر ) تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں محسود قبائل کے عمائدین کی جانب سے نو تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید خان، اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی اعجاز اختر، اسسٹنٹ کمشنر

لدھا فرحان خان، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر نجیب اللہ محسود سمیت کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر قبائلی مشران نے اے سی وانا کو روایتی لنگی پہنائی قبائلی رہنما ملک سیدران نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر وانا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقہ میں قبائلی رسم ورواج کے مطابق ہر نو تعینات اور تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اپ جنوبی وزیرستان کے متاثرہ قبائلیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اس موقع پر قبائلی مشران نے انہیں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب سے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر وانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح وزیرستان کے قبائلیوں نے مجھے عزت بخشی ہے اس کا میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں انکا کہناتھاکہ گزشتہ ایک عرصہ سے انتہا پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں وزیرستان کے قبائلیوں نے افواج پاکستان اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا انکا کہناتھاکہ مجھے اندازہ ہے کہ جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاہے انہوں نے کہا کہ اپنے منصب کے مطابق جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاونگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close