چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نوٹس لیں! پنجگور، مختلف محکمے سربراہوں سے محروم ، جونیئر ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں

پنجگور (پی این آئی) پنجگور کے مختلف محکمے سرہراہوںسے محروم ہونے کی وجہ سے دو پوسٹوں پر ایک آفیسر کی تعیناتی سے محکموں کے نہ صرف ادارے کا ڈھانچہ متاثر ہورہا ہے بلکہ لوگوں کے مشکلات میں اصافہ ہوگیا ہے بہت سے محکموں کو جونیئر افسران کے حوالے کیا گیا ہے 18 گریڈ کے پوسٹ پر 17 گریڈ

کے جونیئر افسران کو تعینات کیا گیا ہے ۔عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی مکمل خلاف ورزی ہو رہا ہے ۔دو پوسٹوں پر ایک آفیسر کی تعیناتی کے علاوہ موسٹ جونیئر افسران کو تعینات کرکے نہ صرفِ سینئر افسران کی حق تلفی ہورہا ہے بلکہ ہائی کورٹ بلوچستان کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہورہی ہے ۔عوامی حلقوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

وانا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وانا (قسمت اللہ وزیر ) آحمدزئی وزیر قبائل کے ذیلی شاخ کرمزخیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ملک علاالدین وزیر، ملک موسیٰ جان وزیر، راشید وزیر، سراج خان وزیر، محمدنور وزیر اور پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان وانا ویلفیئر ونگ کے صدر والی محمد نے کہاکہ قوم کرمزخیل سمیت احمدزئی وزیر قبائل مذکورہ ہسپتال کو ہرگز پرائیوٹ این جی اوز کو نہیں دیتے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ہسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز سمیت تمام کلاس فور ملازمین کو حاضرکریں۔مظاہرین نے مذید کہاکہ حکومت نے شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام کو بھی این جی اوز کے حوالے کرچکا ہے جس میں غریب عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے اس لیے قوم کرمزخیل اپنی ملکیت این جی اوز کو دینے کے لیے تیار نہیں ہے ملک موسی جان نے ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر اور ایم این اے علی وزیر سے مطالبہ کیا کہ خدارہ مذکورہ ہسپتال میں این جی اوز کی مد میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارا مطالبہ بحال نہ کیا تو بھر پور احتجاج کرینگے زمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں