نوابشاہ(این این آئی) سندھ پولیس کے اہلکاروں نے سرکاری اسکول میں غیر اخلاقی پروگرام کا انعقاد کیا جس پر قانون حرکت میں آگیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ میں قائم سرکاری اسکول کی بندش کا پولیس اہلکاروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں رقص کی محفل کا انعقاد کیا۔محفل میں خاتون رقاصہ کو مدعو کیا گیا
جنہوں نے جب گانوں پر ڈانس کیا تو تقریب میں موجود لوگوں نے ان پر نوٹ نچھاور کیے۔انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں تین پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو اس تقریب کے متنظمین بھی بتائے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکول کو غیراخلاقی سرگرمی کے لیے استعمال کیا۔ویڈیو میں نظر آنے والے سادہ لباس اہلکار رقاصہ پر نوٹوں کی بارش کرتے نظر آرہے ہیں۔غیراخلاقی سرگرمی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نوابشاہ نے نوٹس لیا اور تین اہلکاروں کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔۔۔۔
آلو، ٹماٹر، پیاز انتہائی سستے کس جگہ دستیاب ہیں؟ ضلعی انتظامیہ کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارلحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے سٹالز پر عوام کو ریلیف پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ،ہفتہ کو سستے سٹالز پر مناسب دام اور کوالٹی اشیاء کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے اْمڈ آئی۔ ڈی سی اسلا م آباد حمزہ شفقات کے مطابق مشاہدے میں آیا ہے کہ سستے سٹالز پر اتوار بازار سے بھی زیادہ عوامی رش موجود ہے۔حمزہ شفقات نے کہاکہ شہری سستے سٹالز پر موجود اشیاء کے مناسب دام سے مطمئن دکھائی دئیے،سستے سٹالز پر ہر ہفتے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں متواتر کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ڈی سی حمزہ شفقات نے کہاکہ آلو،ٹماٹر 70 روپے فی کلو جبکہ پیاز 52 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت جاری ہے ، حمزہ شفقات کے مطابق شہرِ اقتدار میں مجموعی طور پر 15 مختلف مقامات پر سستے سٹالز کی سہولت موجود ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ایف 10, ایف الیون, جی 10, جی الیون, ای الیون اور جی نائن میں سستے سٹالز کی سہولت موجود ہے ، ڈی سی اسلام آبا د نے کہاکہ جی ایٹ, جی سیون, جی سکس, ایف سیون, ایف سکس, ایف ایٹ اور آئی نائن میں سستے سٹالز قائم ہیں ،کھنہ پْل اور باراکہو میں بھی عوام کی سہولت کے لیے سستا سٹالز قائم کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں