سردار عتیق احمد خان کی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کے والد کی وفات پر تعزیت

مظفر آباد (پی این آئی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے چڑہوئی ڈماس میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل راجہ عابد ایوب کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے کہا کہ مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے اور ان کی خدمات کسی سے ڈھکی

چھپی نہیں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان روحانی پیشواء سجادہ نشین دربا عالیہ رئیاں شریف جا کر میاں قاسم باجی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے علاوہ میاں قاسم باجی کے مزار پر حاضری دی اور چادری پوشی کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک محمد نواز، ملک کرامت ودیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے قاسم باجی مرحوم کے صاحبزادوں میاں جنید باجی، میاں ظفرباجی میاں نثار باجی سے اظہا ر تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اورمرحوم قاسم باجی کے درجات بلند کرے اور لواحقین اور مریدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین۔۔۔۔

سابق وزیر مطلوب انقلابی کے انتقال پر سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کی قیادت کا تعزیتی پیغام

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا

اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مطلوب انقلابی پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء تھے اور ان کی پارٹی کے لئے شاندار وبے مثال خدمات تھیں، مرحوم ایک نڈر اور بے باک بااصول سیاستدان تھے، مرحوم نے اپنے علاقہ کی فلاح بہبود کے لئے مرتے دم تک جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مطلوب انقلابی کے اہل خانہ، کارکنوں، رشتہ داروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں کروٹ کروٹ اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل کی ہمت دے۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزاء محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، سابق وزراء کرام راجہ محمد یاسین خان، دیوان علی خان چغتائی، مفتی منصور الرحمان،شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں راجہ ثاقب مجید، میر عتیق الرحما ن، سردار عثمان علی خان، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، چوہدری خضر حیات، سمعیہ ساجد راجہ، سمعیہ فیاض راجہ، ریحانہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، گلنار اقبال، شہناز خان، نائلہ قلندر گردیزی،راجہ محمد لطیف حسرت، مجید طاہر،راجہ زرین خان، سید غلام مصطفی شاہ نقوی،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی، سید آزاد گردیزی، شیخ مقصود احمد، خواجہ محمد شفیق، سجاد انور عباسی، شبیلہ چوہدری، فرزانہ بشیر، افشاں سعید چوہدری، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ، میاں عبدالقدوس اسحاقی، ہارون آزاد، بشارت مغل، مشتاق قریشی، میر امتیاز، میر افتخار، رفیق عباسی ودیگر نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وزیر تعلیم و کالجز آزاد کشمیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ پائیہ کی شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے انہوں نے انپی وضع داری اور سیاسی روا داری کو ہمیشہ قائم رکھا، سیاسی اختلافات کو کبھی ذاتی تعلقات کی راہ میں رکاؤٹ نہیں بننے دیا، عزت واحترام قائم رکھا، اور سیاسی استقامت کو مرتے دم تک قائم رکھا، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close