جمیعت علماء اسلام کا قافلہ ختم نبوت و رد انضمام کانفرنس درہ آدم خیل میں شرکت کے لیے روانہ

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا کے جمیعت علماء اسلام نے 11 دسمبر ختم نبوت و رد انضمام کانفرنس درہ آدم خیل کو وانا سے مولانا میرزاجان وزیر کے قیادت میں قافلہ روانہ ہوا، جسمیں جمیعت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جمیعت علماء اسلام فاٹا جنرل سیکرٹری رفیع الدین

وزیر نے کہا کہ کہ ردانضمام کانفرنس کو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قبائل غمخوار قافلہ کی شکل میں جائنگے۔ ختم نبوت کے پروانے بروز جمعہ درہ آدم خیل کانفرنس میں اپنی محبت کا ثبوت دینگے۔ قبائل اب جگ چکے ہیں۔ جبری انضمام اپنی انجام کو پہنچا کر دم لینگے۔ اس موقع پر جمیعت علماء اسلام کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان وانا مولانا محمد صالح وزیر نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام پہلے بھی فاٹا انضمام کے خلاف تھے اور آج بھی رہنگے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام قبائل کے ساتھ ظلم نا انصافی ہے۔۔۔۔

جے یو آئی نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے ہر قسم کی جدوجہد اور قربانی کی ہے

وانا (قسمت اللہ وزیر ) گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان حلقہ سٹی وانا کے مولانا لاھوری یونٹ کے مجلس عاملہ ، شوری، و یوسی امراء و نظماء کا اہم اجلاس دارالقرآن ڈبکوٹ میں منعقد ہوا، جسمیں جمیعت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام فاٹا جنرل سیکرٹری رفیع الدین وزیر نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ کی طرح ملک و قوم کے لئے ہر قسم کی جدوجہد اور قربانی کیلئے تیار ہے۔ ہر تحریک میں جمیعت علماء اسلام نے ایک تاریخی کردار ادا کیا، اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی جمیعت علماء اسلام کا اہم رول تھا، ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے سٹی وانا کے امیر مولانا میرزاجان وزیر، اور جنرل سیکرٹری نے دارالعلوم ڈبکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وانا سٹی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں سٹی کے صدر نیک محمد وزیر ، پریس سیکرٹری، سمیت عہدیداروں اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ہے، لیکن کوئی اختیار نہیں، نااہل حکمران پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close