جے یو آئی نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے ہر قسم کی جدوجہد اور قربانی کی ہے

وانا (قسمت اللہ وزیر ) گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان حلقہ سٹی وانا کے مولانا لاھوری یونٹ کے مجلس عاملہ ، شوری، و یوسی امراء و نظماء کا اہم اجلاس دارالقرآن ڈبکوٹ میں منعقد ہوا، جسمیں جمیعت علماء اسلام کے قائدین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر جمیعت علماء اسلام فاٹا

جنرل سیکرٹری رفیع الدین وزیر نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام نے ہمیشہ کی طرح ملک و قوم کے لئے ہر قسم کی جدوجہد اور قربانی کیلئے تیار ہے۔ ہر تحریک میں جمیعت علماء اسلام نے ایک تاریخی کردار ادا کیا، اس مرتبہ بھی موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی جمیعت علماء اسلام کا اہم رول تھا، ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے سٹی وانا کے امیر مولانا میرزاجان وزیر، اور جنرل سیکرٹری نے دارالعلوم ڈبکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وانا سٹی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں سٹی کے صدر نیک محمد وزیر ، پریس سیکرٹری، سمیت عہدیداروں اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس اقتدار تو ہے، لیکن کوئی اختیار نہیں، نااہل حکمران پی ڈی ایم کے جلسوں سے گھبراہٹ اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

پناہ کے سرپرست و سلطانہ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر نعیم غنی خالق حقیقی سے جاملے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سرپرست وسلطانہ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرنعیم غنی خالق حقیقی سے جاملے،ڈاکٹرنعیم غنی اسی سال زائد عمر کے تھے،جو کچھ عرصہ سے علیل تھے اوراسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،علالت کے باعث جانبرنہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے،جن کانمازجنازہ اسلام آباد میں اداکردیاگیا،اس موقع پرپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی،جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن ودیگرممبران نے مرحوم کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیااورکہاکہ وہ ایک زندہ دل انسان تھے،جنھوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے کبھی غفلت نہیں برتی،ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا،ڈاکٹر نعیم غنی کی مغفرت اورلواحقین کے صبروتحمل کے لئے دعاکی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں