پشاور سے برہان تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

راوالپنڈی (پی این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق پشاور سے برہان تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ موٹر وے M-1, M -2 پشاور تا لاہور ، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ تاہم عوام سے گزارش ہے کہ

غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

صدر مسلم کانفرنس نے مزید سوشل میڈیا ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا ونگ کی چیئر پرسن محترمہ سمیعہ ساجد راجہ کی تجویذ پر مزید سوشل میڈیا ممبران کی آئندہ مدت کے لیے منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن

کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں آزاد کشمیر کے مختلف حلقہ جات سےجن ممبران کی منظوری دی ہے ان میں چوہدری محمداخلا ق (حلقہ ڈڈیال)، چوہدری وقار (حلقہ چکسواری)، عبدالرحمان جمال (سٹی میرپور)، نثار احمد ہاشمی (حلقہ کھڑی شریف)، شاہد خلیل (حلقہ برنالہ)، شعبان آصف(حلقہ سماہنی)،راجہ عمر فارق(بھمبر شہر)،شائق احمد کیانی،اویس ملک (کوٹلی شہر)،چوہدری عاطف سکند ر (حلقہ نکیال)، راجہ انیس خان (حلقہ سہنسہ)،راجہ رمیز خان (حلقہ چڑہوئی)،راجہ احتشام علی خورشید (حلقہ کھوئی رٹہ)،عتیق احمد عباسی،محمد شان عباسی (حلقہ غربی دھیرکوٹ)،سردار ہمایوں چغتائی،عاطف طارق،آفتاب مشتاق (حلقہ وسطی باغ)، اویس حفیظ عباسی، ظہیر ممتاز عباسی،بابر مختار چغتائی (حلقہ شرقی باغ)، واحیدکیا نی،راجہ فرخ فرید کیانی (حلقہ فاروڈ کہوٹہ حویلی)، قیصر معروف مہناس،ارباب شوکت شیخ (حلقہ عباسپور پونچھ) ذوالفقار شریف،آصف صدیق (حلقہ ہجیرہ پونچھ)،فیصل اخلاق نذیر (راولاکوٹ شہر)،سردار مبشر نسیم (حلقہ پاچھیوٹ پونچھ)،سردار عبدالحمید مغل (حلقہ پلندری)، عرفان رفاقت (حلقہ بلوچ)، راجہ فرحت،راجہ ناہید، حماد گل عباسی (حلقہ کھاوڑا مظفرآباد) اورافرازعباسی، کلثوم چوہدری، محمدعامر عباسی (مہاجرین مقیم پاکستان) کے نام شامل ہیں۔ مزید ناموں کا

اعلان آئندہ چند روز تک کیا جائے گا۔محترمہ مہرانساء نے نامزد ہونے والے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close