پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈہ نہیں، تاج محمد وزیر

وانا (قسمت اللہ وزیر ) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے، تبدیلی کے نام پر ملک کو مسائل کے گرداب میں دھکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لاقانونیت نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔ بےروزگاری میں اضافے کی وجہ سے ضروریات زندگی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کا ادراک نہیں رکھتی، صوبے میں ترقی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ اور صوبہ کے تمام تر وسائل سیاسی بنیادوں پر تقسیم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے وسائل پر پورا ملک پاکستان چل رہا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے صوبے کے عوام کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، اور عوام کو آئینی اختیارات اور حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا ضم ہونے کے بعد جتنے مرعات تھے وہ ختم ہوگئے اور نئی کچھ بھی نہیں ملا،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں