پنجگور میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

پنجگور ( پی این آئی) پنجگور میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر عابد بلوچ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر بہناز بلوچ نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفننگ دی اس دوران اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد سومرو ایم ایس ڈاکٹر

انور عزیز محکمہ صحت پنجگور کے فوکل پرس حاجی ناصر کاشانی ڈی ایس وی حاجی حبیب اللہ بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ ڈاکٹر نصرت بلوچ ڈاکٹر بلال بلوچ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر عابد بلوچ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر بہناز بلوچ نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ تیں روزہ مہم کے دوران 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جائیں گے اور محکمہ صحتِ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے دوران 268 ٹیمیں تشکیل دی گئی اس سلسلے میں 28 فیکس سینٹر 7 ٹرانزٹ پوائنٹ 31 یوسی اور 72 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی محنت کی وجہ سے پنجگور گزشتہ 16 سالوں سے پولیو سے پاک ہے تاہم پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام مکتبہ فکر والدین مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات کو محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں پولیو مہم کا جائزہ لیں گے اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کا بھرپور ساتھ دے گا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ھے جو انسان کو زندگی بھرپور اپاہچ بنا دیتا ہے اس لیے اس کے روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اؤر معاشرے کے ہر فرد کو پولیو مہم کا ساتھ دینا چاہیئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close