تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود کا سردار علی نواز شاہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے ضلع پونچھ کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت اور کشمیری سینکڈے نیوین کونسل کے سربراہ سردار علی شاہ نواز کے والد سردار شاہ نواز خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی

آئی کی قیادت اور کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار شاہنواز خان کی علاقے کی معاشی وسماجی ترقی کے لیے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ وہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور انہوں نے ایک بھرپور زندگی گزاری۔ آخری سانس تک ناروے میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے رہے۔ ارشاد محمود نے کہا کہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close