سینئر صحافی سید عتیق احمد گردیزی کی وفات پرسردار عتیق احمد خان کا گہرے رنج و غم کا اظہار

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے سینئر صحافی سنٹرل پریس کلب کے سینئر ممبر سید عتیق احمد گردیزی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عتیق احمد گردیزی صاف گو، دلیر نڈر صحافی تھے انہوں نے اپنی

ساری زندگی شعبہ صحافت میں گزاری، انہوں نے کبھی بھی اپنی قلم کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیا، سید عتیق احمد گردیزی او ر ان کے خاندان سے میرا ذاتی تعلق رہا ہے وہ اپنے پیشے سے مخلص اور دوستوں میں منفرد شخصیت کے حامل تھے،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے پسماندگان و عزیز اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، ہم عتیق احمد گردیزی مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کے صدر مرزاء محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، سردار صغیر خان چغتائی، سابق وزراء کرام راجہ محمد یاسین خان، دیوان علی خان چغتائی، مفتی منصور الرحمان،شمیم علی ملک، مسلم کانفرنس کے رہنماؤں راجہ ثاقب مجید، میر عتیق الرحما ن، سردار عثمان علی خان، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، چوہدری خضر حیات، سمعیہ ساجد راجہ، سمعیہ فیاض راجہ، ریحانہ خان، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، گلنار اقبال، شہناز خان، نائلہ قلندر گردیزی،راجہ محمد لطیف حسرت، مجید طاہر،راجہ زرین خان، سید غلام مصطفی شاہ نقوی،سید امجد شاہ ایڈووکیٹ، سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ، سید یاسر نقوی، سید آزاد گردیزی، شیخ مقصود احمد، خواجہ محمد شفیق، سجاد انور عباسی، شبیلہ چوہدری، فرزانہ بشیر، افشاں سعید چوہدری، شوکت عباسی ایڈووکیٹ، راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ، صائمہ طارق ایڈووکیٹ، میاں عبدالقدوس اسحاقی، ہارون آزاد، بشارت مغل، مشتاق قریشی، میر امتیاز، میر افتخار، رفیق عباسی ودیگر نے سینئر صحافی سید عتیق احمد گردیزی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ پائیہ کے صحافی تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو معاشرتی برائی کو اجاگر کرنے اور ان کے خاتمے کے لئے استعمال کیا، اپنی ساری زندگی مشکل ترین حالات میں شعبہ صحافت سے منسلک رہے اور آخری دم تک اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close