سردار میر اکبر خان کے بھائی کی وفات پر سردار عتیق احمد خان کا اظہار تعزیت

باغ، مظفرآباد (پی این آئی)آل جموں وکشمیر کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ہفتہ کے روز دورہ باغ کے دوران وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم ایک فرض

شناس اور علاقہ کی بڑی شخصیت تھے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور بھائی سردار میر اکبر خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین خان، ممبر اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی، میجر ریٹائرڈ سردار نصر اللہ خان، سردار عبدالرشید خان چغتائی ایڈووکیٹ، سردار منظور ایڈووکیٹ، جاوید خلیل عباسی، سردار انقلاب عباسی، راجہ منیر خا ن، خالد امیر گردیزی ایڈووکیٹ، سید آزادگردیزی، راجہ مقبول خان، راجہ اقبال خان ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دریں اثناء انھوں نے باغ میں جاوید خلیل عباسی کی تائی کی وفات پر ان گھر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے بعد انھوں نے مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء صغیر بیگ کے بیٹے ارسلان صغیر کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی، اس موقع پر راجہ محمد یاسین خان، سردار صغیر خان چغتائی، سابق سینئر وزیر سردار قمر الزما ن خان ودیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

close