وانا کے علاقہ کلوتائی کے لوگوں نے پختگی سڑک کی منظوری کرنے کے لیے وانا ٹواعظم ورسک شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ کلوتائی کے لوگوں نے پختگی سڑک کی منظوری کرنے کیلئے وانا ٹو اعظم ورسک شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ احتجاج میں ملک بسم اللہ وزیر ،کریم خان خان وزیر اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ

کلوتائی، ملک سیلک کوٹ، لیوہ کندہ، اینس کلے اور فقیر کلے کو لنک کرنے والی سڑک اس دور جدید میں بھی کچا ہے۔ اس روڈ پر آباد سینکڑوں دیہاتوں کے ہزاروں خاندانوں کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی ابتر صورت حال کیوجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہر بار الیکشن کے دوران امیدوار ہم سے وعدے کر رہے ہیں کہ علاقے کی کچی سڑک کو بلیک ٹاپ سڑک میں تبدیل کرینگے، لیکن بدقسمتی سے ابھی تک کسی ایم این اے یا ایم پی اے نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی، انہوں نے کہا کہ کچا اور مٹی سے بنی ہوئی سڑک پر بارش کے دوران آمدورفت معطل ہوجاتی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ ایم این اے علی وزیر، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر ، آئی جی ایف سی ساوتھ، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے کی سڑک کی جلد از جلد منظوری دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہے۔ ہم بھی باقی پاکستانیوں جیسا حق رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ہمیں بنیادی ضروریات زندگی مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ کامیاب مذاکرات کے بعد لوگ پرامن طور منتشر ہوئیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close