کیڈیٹ کالج وانا میں موسی نیکہ آڈیٹوریم ہال کیساتھ ساتھ دو نئے ہاسٹلز کا افتتاح

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان وانا آئی جی ایف سی ساؤتھ عمر بشیر نے کیڈیٹ کالج وانا میں موسی نیکہ آڈیٹوریم ہال کیساتھ ساتھ دو نئے ہاسٹلز کا افتتاح کیا۔ اور فیڈرل بورڈ اور دیگر سپورٹس سے وابستہ سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کردیے اس موقع پر

کالج کے پرنسپل کرنل اشتیاق احمد کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس کرنل طاہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج مجھے دلی خوشی ہوئی کہ کیڈٹ کالج وانا میں کافی بہتری آئی ہے۔ انھوں نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں سب سے پہلے لوگوں کو تعلیم کی اصول پر زور دیا ہے تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتی انھوں نے کہا کہ وزیرستان کے پسماندہ علاقوں میں کوالٹی ایجوکیشن نہ ھونے کے برابر تھیں لیکن جب کیڈٹ کالج وانا اور سپنکئی کیڈٹ کالج میں تعلیم کا سلسلہ شروع ھوا تو چند سالوں میں وزیرستان کے عوام کو کوالٹی ایجوکیشن آپنی دہلیزِ پر ملنا شروع ہوگئی انھوں نے کہا کہ جو لڑکے یہاں سے فارغ ھو جائے وہ انشاءاللہ مستقبل میں عوام کی بھرپور خدمت کریں گے انھوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ میں دس پوزیشن ہولڈرز میں سے چھ کا تعلق وانا کیڈٹ کالج سے ہیں جو قابل فخر بات ہے انھوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا نے طلباء کے لیے شاندار ماحول میسر ہے اس اچھے تعلیمی ماحول کا سرا اساتذہ کے سر جاتا ہیں جو پوری لگن کیساتھ طلباء کو پڑھاتے ہیں۔ اخر میں انھوں نے طلباء کو سیاست اور تنظیم سازیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close