جنوبی وزیرستان وانا میں بجلی کا بوسیدہ نظام بہتر بنانے کا مطالبہ

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان وانا کے عوامی وسماجی حلقوں نے بجلی کے بوسیدہ نظام پرتنقید کرتے ہوئے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نظام میں بہتری لانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے، جس کی

وجہ سے لوگوں کو اذیت ناک صورت حال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ پیسکو کی ناقص حکمت عملی کے باعث گرمی، سردی دونوں موسموں میں صارفین کو پریشان کن صورت حال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے علاقہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ موسم سرد ہونے کے باوجود عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر دیا گیا ہے۔ علاقہ عمائدین کے مطابق آگر علاقہ میں جلد ازجلد بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگے۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ حل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close