چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے پہلے اور تاریحی قصبے دروش میں چالیس سال بعد پولو گراؤنڈ کی رونقیں بحال ہوگئی یہ پولو گراؤنڈ جسے مقامی زبان میں جنالی بھی کہا جاتا ہے بادشاہوں کے کھیل کھیلنے کیلئے یہ کھیل کا میدان چالیس سال تک ویراں پڑا تھا اب پہلی بار اس پولو گراونڈ کی رونقیں بحال کردی گئی۔
اس پولو گراؤنڈ کیلئے محکمہ مواصلات یعنی C&W نے ستر لاکھ روپے محتص کئے ہیں جبکہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے اس کی لنک روڈ کی تعمیر اور مرمت پر کام کا آغاز کردیا۔ ان ترقیاتی کاموں کا افتتاح وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے کیا۔ TMA دروش کے زیر نگرانی شاہ نگار کیلئے لنک روڈ کی تعمیرکا بھی آغاز کردیا گیا جس کیلئے تحصیل میونسپل انتظامیہ نے بیس لاکھ روپے فنڈ فراہم کی تھی۔ وزیر زادہ نے ٹی ایم اے دروش کی فنڈ سے بننے والی سینٹیشن سکیم مدینہ کالونی جونالی دروش کا بھی افتتاح کیا جس پر دس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ٹی ایم اے دروش نے خورانڈوک میں سینٹیشن سکیم کا بھی آغاز کیا جس پر پانچ لاکھ روپے کی لاگت آئے گی اور وزیر زادہ نے باقاعدہ اس کا م کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کورو لنک روڈ کا بھی افتتاح کیا جس کیلئے ٹی ایم اے دروش نے دس لاکھ روپے کا فنڈ محتص کیا ہے۔ وزیر زادہ نے اوسیک میں آر سی سی پل کا بھی دوبارہ افتتاح کیا جس کی سنگ بنیاد کا افتتاح وزیر اعلےٰ محمود خان نے بھی کیا تھا۔ اس پل کیلئے محکمہ مواصلات نے دس کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا ہے اور اس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔ لنک روڈ لنگا کیلئے بھی ٹی ایم اے دروش نے دس لاکھ روپے منظور کئے ہیں اس سڑک کا بھی افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ دروش نے پوٹھنیاندہ کیلئے بھی تیس لاکھ روپے کا فنڈ منظور کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔ اس کے بعد وزیر زادہ وادی شیشی کوہ روانہ ہوئے جہاں ٹی ایم اے دروش کی تعاون سے حفاظتی دیوار کشنڈیل کا افتتاح کیا اس پروٹیکشن وال پر دس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے وادی شیشی کوہ کے کالاس گاؤں کا بھی دورہ کیا اس گاؤں کو قریبی سیلابی نالے سے شدید حطرہ تھا اور حال ہی میں اس نالے میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی محکمہ ایریگیشن نے اس نہر کی بھل صفائی کیلئے تیس لاکھ روپے کا فنڈ وزیر زادہ کی کوششوں سے محتص کیا تھا جس پر کام کا آغاز ہوچکا تھا مگر رسمی افتتاح وزیر زادہ نے کیا۔ انہوں نے مغرب کے بعد اس کام کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ نالے پر گئے اور کام پر تسلی کا اظہار کیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں