سردار عتیق احمد خان کا شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ محترمہ شمیم اخترکے بلند

ی درجات کے لئے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین میاں محمد نواز شریف، میاں شہباز شریف و دیگر اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی کی توفیق عطاء فرمائے، ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close