آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم کانفرنس کی خواتین قائدین کے شانہ بشانہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی، شبیلہ ثاقب چوہدری

مظفرآباد (پی این آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹر ی مالیات محترمہ شبیلہ ثاقب چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اور سردار عتیق احمد خان لازم ملزوم ہیں، آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پر عوام کا بڑھتا ہوا اعتماد آئندہ انتخابات میں کامیابی کی نوید ہے، انھوں نے کہا کہ قوم

کی ماؤں بہنوں، بیٹوں نے سواد اعظم جماعت کا پرچم سروں پر باندھ رکھا ہے، صدر جماعت مسلم کانفرنس کی قیادت میں 10 اضلاع میں مسلم کانفرنس کے نظریات و افکار کی سربلندی اور کامیابی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں، شبیلہ چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں مسلم کانفرنس کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں کیلئے مسلم کانفرنس سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، وہ وقت دور نہیں جب آزادی کا سورج طلوع ہوگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ریاستی عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان اور صدر مسلم کانفرنس نے جو مجھ پر ذمہ داریاں ڈالی ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوشش کروں گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم کانفرنس کی خواتین قائدین کے شانہ بشانہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close