پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیراہتمام حق خوداردیت ریلی آج لال چوک اپر اڈہ سے نکالی جائے گی

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدرمیر عتیق الرحمان، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید، مظفرآباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خواجہ محمد شفیق، سٹی کے صدر شیخ مقصود احمد، ہٹیاں بالا کے صدر انصر پیرزادہ،نیلم کے صدر مفتی منصورالرحمان نے کہا

ہے کہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیراہتمام آج ہونے والے حق خوداردیت ریلی میں مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے کارکن، عہدیداران، یوتھ ونگ، ایم ایس ایف، ٹریڈ ونگ کے تمام کارکنان قائد مسلم کانفرنس کی ہدایت پر ریلی میں بھرپور شرکت کرینگے، ریلی جو آج دس بجے لال چوک اپر اڈہ سے نکالی جائے گی،تمام کارکنان اس ریلی میں شرکت کر کے اپنے حق خودارادیت کی آواز کو دنیا بھر کے ایوانوں تک پہنچائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close