آئی جی پی خیبر پختونخوا جنوبی وزیرستان کے دورے پر پہنچ گئے

وانا (قسمت اللہ وزیر ) آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی دو روزہ دورے پر جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا پہنچ گئے۔ جہاں پر کمشنر ڈیرہ محمد یخیی اخونزادہ، آئی جی ایف سی و دیگر متعلقہ حکام نے انکا استقبال کیا اور پولیس جوانوں نے سلامی پیش کی۔ انضمام کے بعد آئی جی پی کا دوسرا دورہ ہے اور

اس دورے میں آئی جی پی نے 8 نئے تھانوں کا افتتاح کیا۔ جس میں تھانہ اعظم ورسک، تھانہ شکئی، تھانہ مکین، توئے خلہ، سپین وام اور سراروغہ شامل ہے۔ بعد میں انہوں نے پولیس ٹرننگ سنٹر کا دورہ کرکے انکے محنت کو سراہا۔ انھوں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ نئے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کا بہت کم وقت میں بہت اچھا کردار رہا ہے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ثناء اللہ عباسی نے اچھی کارکردگی پانے والے ایس ایچ اوز عظیم اللہوزیر، زبیح وزیر، عثمان ودیگرز کو سرٹیفیکٹ بھی دیدئے۔ اخر میں آئی جی پی نے گورنمنٹ ھائی سکول وانا میں بچوں کو لیکچر بھی دیدیا اور انہوں نے وانا پریس کلب کا خصوصی دورہ کر کے وانا میڈیا کے کردار کو سراہا۔دوسری جانب انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور امن وامان کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی اور اس موقع پر قبائلی عمائدین ملک شیرین جان وزیر ، سعیداللہ خان وزیر، ملک جمیل وزیر ، ملک شیریار وزیر، ملک حمزہ و دیگر نے آئی جی پی، ڈی آئی جی، کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو روائتی پگڑی پہنائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close