پنجگور (پی این ائی ) پنجگور میں تعلیمی واک ہزاروں طلباء کی شرکت واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی بی این پی عوامی کی ضلعی صدر نثاراحمد ایجوکیشن افیسر صابر علی بلوچ نے کی واک کے شرکاء ڈی سی افس سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی سب کیمپس میں پہنچے جہاں طلباء کے اجتماع سے ڈپٹی
کمشنر عبدالرزاق ساسولی ایجوکیشن افیسر امجد شہزاد تربت یونیورسٹی سب کیمپس پنجگور کے اسٹنٹ رجسٹرار افتاب اسلم ایڈمن عطاء مہر بی این پی عوامی کے ضلعی صدر نثار احمد بلوچ مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ایک ایسی ہھتیار ہے جو نہ چھینا جاسکتا ہے اور نہ ہی ضائع ہوجاتا ہے خوش قسمت قومیں تعلیم پر فوکس کرتی ہیں اج اگر ہم ترقی یافتہ ممالک پر نظر دوڑائیں گے تو ان کی ترقی اورکردار سازی میں تعلیمکا عنصر نمایاں ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی واک کا مقصد شعور اور اگاہی پہنچانا ہے تاکہ ہمارے جو بچے اور بچیاں اسکول کالج اور یونیورسٹی سے باہر ہیں وہ اکر علمی سرگرمیوں کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ پنجگور علمی اعتبار سے کافی زرخیز ہے یہاں سے بڑے نام اور رتبہ پانے والے لوگوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے اور دو ایکس چیف سکریٹریز کا تعلق بھی پنجگور سے رہا ہے مزید بڑے نام اب بھی سول سرونٹس کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی تعلیم سے ممکن ہے اور اس جانب ہم متوجہ ہوکر اپنا کل محفوظ اور خوشحال بنا سکتے ییں انہوں نے کہا کہ اگر ہم ماضی میں جائیں جائیں گے تو ہمارے بچوں کو اعلی اور ٹیکنکل تعلیم کے وہ مواقعے دستیاب نہیں تھے جو اج انھیں میسرہیں پھر بھی لوگوں نے محنت کو شعار بناکر اپنے لیے مقام بنایا انہوں نے کہا کہ سب کیمپس پنجگور علم کا ایک انمول خزانہ ہے سب کیمپس کی صورت میں ہمارے بچوں کو اعلی ایجوکیشن کے مواقعے ہاتھ اگئے ہیں جہاں وہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں میں نکار لاسکیں گی انہوں نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تک بانجھ پن کا شکار رہے گی جب تک وہ تعلیم کی طرف متوجہ نہ ریے انہوں نے کہا کہ پنجگور سب کیمپس کے بعد لاء کالج بی ار سی اور زرعی کالج ایک ویزنری سوچ کی عکاس ہیں صوبائی وزیر میر اسداللہ نے الیکشن کے دوران جو مینوپیسٹول دیا تھا اج تعلیمی اداروں کی شکل میں اس منشور پر من وعن عمل ہورہا ہے میر اسداللہ بلوچ چاہتے ہیں کہ پنجگور ہر سطح پر ترقی کرے چائے وہ علمی اعتبار سے ہو یا معاشی معاشرتی اعتبار سے ہو انہوں نے کہا کہ پنجگور کو اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ علم ہے اور جب ہم علمی اداروں کو اباد کریں گے تو معاشرہ خودبخود گروتھ کر جائے گا لاٹھی اور ڈھنڈا اگر بہتری لانے کا زریعہ ہوتے تو دیگر قومیں بھی تعلیم کو چھوڑ کر اس ڈگر پر چلتیں انہوں نے کہا کہ معیاری ایجوکشن حاصل کرکےہم بھی اگے بڑھ سکتے ہیں اج جب ہمیں مقامی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کے مواقعے ملے ہیں تو ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں تعلیمی سرگرمیاں کافی حوصلہ افزا ہیں سب کیمپس نے پنجگور میں ایجوکیشن کے حوالے سے انقلاب برپا کردی ہے اور یہ پنجگور کو ایک مثبت کی طرف لے کر جارہی ہے انے والوں وقتوں میں پنجگور ایک مکمل شہر بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ روڑ سکٹر پر کافی کام ہورہا ہے اس وقت 42 کلومیٹر معیاری سڑکیں بن ریی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل لائبریری بھی بن رہا ہے انہوں نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ اکر تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور لائبریریوں کو اباد کرنے کا رواج ڈالیں اور یونیورسٹی سب کمیپس میں سیکنڈ فیز کے داخلوں میں فائدہ اٹھائیں کیونکہ مقامی سطح پر جو موقع انھیں ملا ہے یہ کسی غنیمت سے کم نہیں ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں