پنجگور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایڈیشنل پولیو مہم‌ کا افتتاح

پنجگور (پی این آئی) پنجگور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایڈیشنل پولیو مہم‌ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو نے کردیاتفصیلاف کے مطابق اسٹنٹ کمشنر پنجگود امجد حسین سومرو نے ڈسرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ ایڈیشنل مہم‌کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب

میں ڈی ایچ او پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر انور عزیز ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر بہناز بلوچ ڈاکٹر صغیراحمد ڈاکٹر ظفراللہ بلوچ ڈاکٹر عبدالغفار ڈاکٹر طارق بلوچ فوکل پرسن حاجی ناصر ڈی ایس وی حبیب اللہ اور دیگر موجود تھے اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد ریکی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر بہناز بلوچ نے افتتاحی مہم‌کے دوران میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل مہم کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے پر شروع کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو پیشگی روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ہمارا ٹارگٹ 50258 ہے اور مہم‌میں ٹوٹل 268 موبائل ٹمیں کام کرینگی 28 فکس سینٹرہیں 7 ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں شہری اکر اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لیے 31 یوسی انچارج 72 ایریا انچارج مقرر کردئیے گئے ییں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی پولیو مہم‌ کی مائنٹرنگ کریں گے اس موقعے پر اسٹنٹ کمشنر امجد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایڈشنل مہم‌کا مقصد اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو پولیو کی پیشگی خطرے سے محفوظ رکھنا ہے علاقے کے معبترین علمائے کرام ٹیچر مہم‌کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنا قومی زمہ داری ادا کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close