مظفر آباد‘ انٹرمیڈیٹ امتحانا ت کے دوران امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ 144نافذ

مظفرآباد(آئی ا ین پی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد عبدالحمید کیانی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے 10اکتوبر 2020سے شروع ہونے والے امتحانات میں بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کے سدباب کے لیے فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج مظفرآباد، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد، علی اکبر اعوان ہائی سکول

چھتر دومیل مظفرآباد، ڈگری کالج گڑھی دوپٹہ ( مخلوط مرکز)، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار میں واقع امتحانی سنٹرز سے 200گز کے فاصلہ پر بیرونی مداخلت پر زیر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف APC188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close