جعفر شاہ ملک اور پی ٹی آئی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، ارشاد محمود

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ کے انتقال سے قوم اور پارٹی ایک عظیم سیاستدان، مدبر قانون دان اور ایک محبت وطن شہری سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر شاہ مرحوم نے گلگت

بلتستان کے حقوق، شہری آزادیوں، جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لیے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے۔ ان کی سیاسی، سماجی اور ملی خدمات کا احترام پورے ملک میں کیا جاتاتھا۔ ارشاد محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں جعفر شاہ نے ایک مقبول اور فعال سیاسی جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی جعفر شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی گی اور گلگت بلتستان میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لیے ان کی جدوجہد کو نئے جوش اور ولولے کے ساتھ جاری رکھاجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close