جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے گاؤں مغل خیل کے طلباء نے مفت تعلیم کے لیے ویلیفر اکیڈمی قائم کر دی

وانا (قسمت اللہ وزیر ) سٹوڈنٹس ورلڈ ویلفئر نے جنوبی وزیرستان وانا مغل خیل گاؤں میں چند طلباء نے مل کر ایک تعلیمی ویلیفر اکیڈمی بنایا ہے۔ جس میں طلباء کو فری میں ہر مضمون  پڑھایا جاتا ہے۔ جس میں سارے سکول کے مضامین میٹرک تک اور اس کے علاوہ  انگلش لینگویج،  کمپیوٹر , اور پشتو بھی طلباء کو پڑھایا

جاتا ہے۔ اس اکیڈمی میں بچوں کی تعداد 300 ہے۔ جس میں 100 لڑکیاں بھی شامل ہے۔ جس میں ایسے غریب گھر کے بچے شامل ہے جو سکول کے فیس برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ اور وہ اس اکیڈمی میں فری تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ محمد خان نامی مغل خیل شخص نے اپنا گھر کی عمارت اکیڈمی کیلئے واقف کیا ہے۔ جس نے گھر میں اپنے رہنے کے کمرے کے علاوہ سارے کمرے طلباء کیلئے خالی کیے ہیں۔ محمد خان ایک غریب شخص ہے۔ جو پورا دن مزدوری کرتا ہے۔ اور اپنے بچوں کیلئے روزی کماتا ہے۔ اور اتنے غربت کے باوجود اس نے اپنا گھر طلباء کیلئے خالی کیا ہے۔ اور وہ نہ اکیڈمی والوں سے اور نہ طلباء سے کوئی معاوضہ اور کرایہ لیتا ہے۔ یہ گھر بہت چھوٹا ہے۔اس میں سارے طلباء مرتب نہیں ہوسکتے۔ اس لیے اکیڈمی کے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے۔ کہ اس اکیڈمی کے نیا عمارت تعمیر کیا جائے ۔ جو محمد خان نے اسی گھر کے باہر اپنا زمین نیا عمارت بنانے کیلئے دیا ہے۔ اب طلباء اور اکیڈمی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہے۔ کہ اس اکیڈمی کے نیا عمارت بنا سکے۔ اس لیے ہمارے علاقے کے جو زمہ دار ایم این اے علی وزیر، ایم پی اے نصیراللہ خان وزیر اور ویلفئرز ایسوسی ایشن سے اپیل کیجاتی ہے۔ کہ اکیڈمی کے نیا عمارت کے بنانے میں تعاون کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close