عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ سندھ گورنمنٹ متاثرین برسات کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑے گی متاثرین کی بحالی کےلیے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے ہم انٹرنیشنل کیمونٹی سمیت
پاکستانی قوم سےمددکی اپیل کرتےہیں، بلاول بھٹو نےکہاکہ اس مشکل وقت میں وفاقی حکومت نے سندھ کی عوام کولاوارث چھوڑاہواہے سندھ کے ان متاثرین کی مدد اور بحالی کےلیے وزیراعظم عمران خان کو ان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سندھ میں لینے آتے ہیں شاہ محمود قریشی کو بارشوں سے شدید متاثرہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے اور لوگوں کی مدد کےلیے وزیراعظم عمران خان کو ان متاثرہ اضلاع میں لےکر آنا چاہیے ہم ویلکم کرینگے بلاول بھٹونے آج عمرکوٹ میں شدید بارشوں سے بےگھر ہونے والے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے سوالات کےجواب دیتے ہوئے کہی پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ سندھ میں حالیہ شدید بارشیں قدرتی آفات ہے سندھ کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کےلیے پورے پاکستان کو آگے آنا ہوگا صاحب ثروت لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلاول بھٹو نے رتنور روڈ پر قائم بارش زدگان کی عارضی خیمہ بستی میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور سندھ حکومت کو آپکی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے انشاءاللہ آپ کی بحالی اور اپنے گھروں کو واپسی کےلیے سندھ گورنمنٹ تمام وسائل بروئے کار لائے گی بلاول بھٹو نےمتاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بی بی کا بیٹا آج آپ سے ملنے آیا ہے مجھے آپ کے دکھوں کا احساس ہےپیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ہم انشاءاللہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے اس نازک صورتحال میں وفاقی حکومت کو قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے وزیراعظم عمران خان کو سندھ کی عوام کو حقوق دینے ہونگے کراچی لاہور کی طرح عمرکوٹ کےلیے بھی وفاق کو پیکج دینا ہوگا بلاول بھٹو نےکہا کہ اگر وفاق نےحقوق نہ دیے تو پھر اسلام آباد کی طرف پہنچا جائے گا بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی اور سندھ گورنمنٹ آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ لوگ اس مشکل حالات کا مقابلہ کررہے ہوں آپ کی صحت جان مال اور روزگار کی ذمہ داری اٹھائیں گئے بلاول بھٹو کےہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سندھ کابینہ کےمتعدد وزراء جن میں صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ ،نواب تیمور تالپور ، پیپلزپارٹی کےایم این اے نواب یوسف تالپور، ارکان سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو ،سید امیر علی شاہ ڈاکٹر سید نور علی شاہ وغیرہ موجود تھے بلاول بھٹو جب متاثرین کی خیمہ بستی پہنچے تو بلاول بھٹو کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا کئی من پھولوں کی پتیاں بلاول بھٹو کی گاڑی پر نچھاور کی گی اور متاثرین نے بلاول بھٹو کی آرتی اتاری بلاول بھٹو کو متاثرین نے دعائیں دی بلاول بھٹو کی آمد کےساتھ ہی خیمہ بستی بلاول وزیراعظم کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں