پیپلزپارٹی کے چئرمين بلاول بھٹو زرداری آج ایک روزہ دورے پر عمرکوٹ  پہنچ رہے ہیں۔

عمرکوٹ(سید فرقان ہاشمی)  پیپلزپارٹی کے چئرمين بلاول بھٹو زرداری آج ایک روزہ دورے پر عمرکوٹ  پہنچ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے دورے میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالےشدید نقصانات کا جاہزہ لیں گے۔ شدید بارشوں سیلابی پانی سےبےگھر ہونے والوں سے ملاقات کرینگے رتنور روڈپاکستان  چوک چھاچھرو

روڈپرقائم عارضی خیمہ بستی کابھی دورہ کرینگے بلاول بھٹو زرداری کل 11 بجے گاؤں کھاروڑو سید میں پریس کانفرس کریں گےبلاول بھٹو زرداری کا کل کنری تحصیل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی متوقع ہے یہ امرقابل ذکرہےکہ سندھ کے متعدد اضلاع میرپورخاص سانگھڑ ،عمرکوٹ وغیرہ میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جاہزہ لینے کےلیے خود دورے کررہے ہیں بلاول بھٹو کےہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،سمیت سندھ کابینہ کے کئی صوبائی وزیر بھی ہمراہ ہونگے ضلع انتظامیہ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ایم این اے اور ارکان صوبائی اسمبلی نے بلاول بھٹو کے استقبال اور مختلف وزٹ کےلیے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہے عمرکوٹ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے بلاول بھٹو رتنور روڈ پر قائم خیمہ بستی میں متاثرین سے خطاب بھی کرینگے متاثرین کےحالات بھی معلوم کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close