جعلی صحافیوں کا گروہ سرگرم، مزدور پیشہ طبقہ سے ڈرا دھمکا کربھتہ وصولی معمول بن گئی

خالق نگر(این این آئی)نشترٹائون میں جعلی صحافیوں کا گروہ سرگرم ، مزدور پیشہ طبقہ سے ڈرادھمکا کربھتہ وصولی معمول بن گئی، نام نہادجعلی صحافیوں کی مزدوروں کوبھتہ نہ دینے پراغواء کی دھمکیاں،تفصیلات کے مطابق ننگڑپھاٹک کے قریب جمعہ بازارمیں سٹال لگانے والے مزدوررانا اصغرنامی شخص نے مقامی

تھانہ میں درخواست دی کہ کچھ نام نہادجعلی صحافی مجھ سمیت دیگرمزدوروں کوڈرادھمکا کربھتہ وصول کرتے ہیں ،اور ہفتہ وار بازاروں میں سٹال لگانے والے غریب لوگوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کرنا ان کا معمول بن چکا ہے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکیاںدیتے ہیں کہ اگر بھتہ نہیں دوں گے تو تجھے اور تیرے بچوں کو اغوا ء کر وادیںگے ،رانا اصغرنامی مزدورنے تھانے میں دی گئی اپنی درخواست میں بتایا کہ نشتر ٹائون کے ایریاننگڑ پھاٹک پر لگے جمعہ بازار میں جعلی صحافی کلیم اللہ راجپوت، رشید بھٹہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ سے بھتہ وصول کرنے آئے جس پر بھتہ دینے سے انکاری پر کلیم اللہ نے مجھ پر دھاوا بول دیا اسکے دیگر ساتھیوں نے جن میں رشید بھٹہ اور چند نامعلوم نے مجھے مارنا شروع کر دیا،جس پر بازار کے لوگوں نے غنڈا عناصرسے میری جان بچائی اب بھتہ مافیا مختلف بہانوں سے مجھے بلیک میل کر رہے ہیں ،مجھے اغواء اورجان سے مارنے کی مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ان جعلی صحافیوں بھتہ مافیا کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،رانا اصغرنامی مزدورنے بتایا کہ مجھے اورمیرے دیگرساتھیوں کوان جعلی صحافیوں اوربھتہ خورمافیا سے بچایا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close