بارشوں سے بےگھر ہونے والوں اور بارش سے ہونے والے  نقصانات کے  ازالے کےلیے سندھ حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گفتگو

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ حکومت سندھ بارشوں سے بےگھر ہونے والوں اور بارش سے ہونے والے  نقصانات کے  ازالے کےلیے سندھ حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کے بیان کو افسوس

ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے امید ہے وفاقی حکومت  کراچی سمیت سندھ کے بارش متاثرین کی مدد کریں گی آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمرکوٹ چھاچھرو روڈ پر حالیہ شدید بارشوں سے بےگھر والوں کےلیے قائم کی گئی عارضی خیمہ بستی کےدورے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کے مختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اور کراچی میں ہونے والی بارشوں نے نویں سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے بارش قدرتی آفات ہے حکومت کے محدود وسائل ہے سندھ حکومت نے صوبے کے بیس “20”اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اس وقت ہماری اولین ترجیح ہےکہ بارش متاثرہ علاقوں سے فوری طورپر نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جائے تمام آفت زدہ علاقوں میں نقصانات کا جاہزہ لینے کے لیے سروے کا حکم دےدیا گیا ہے سروے کا کام مکمل ہوتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کردی جائے گی وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کو بارش متاثرین کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے کوئی بھی شخص خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا ہے حکومت کو ان متاثرین کی پریشانیوں اور مشکلات کا احساس ہے ان متاثرین کی بحالی اور نقصانات کےازالے کے سندھ حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی ان متاثرین کو انشاءاللہ اکیلا نہیں چھوڑا جائےگا ایک سوال کےجواب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کےبیان کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے اگر ہوتے تو ہم ایک روپیہ بھی نہیں دیتے کیونکہ یہ پیسے اومنی گروپ اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کے اکاونٹ میں چلےجاتے وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کا بیان انتہائی افسوسناک ہے شبلی فراز کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا وزیراعلیٰ نےکہا کہ انہیں امید ہےکہ وفاق کراچی اور سندھ کے بارش متاثرین کی بحالی کےلیے امداد دےگا وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ مجھے ان متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں کا بخوبی احساس ہے اس وجہ سے وہ خود تمام متاثرین اضلاع کا خود دورہ کرکے صورتحال کا جاہزہ لےرہے ہیں سندھ میں فصلوں کو ہونے والے نقصانات گھروں سے بےگھر ہونے والے اور دیگر نقصانات کا جاہزہ لینےکےلیے سروے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو خود تمام چیزوں کو مانیٹر کررہے ہے پیپلزپارٹی کے تمام وزراء اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے مکمل رابطہ میں ہے انشاءاللہ ان متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیھٹا جائے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید سردار علی شاہ ،صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال ،صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور ، پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ، ڈاکٹر سید نورعلی شاہ اور سید   امیر علی شاہ وغیرہ بھی ہمراہ تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close