موجودہ سیلابی صورتحال سے نبٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ رہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ سیلابی صورتحال سے نبٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ رہیں، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 3 روز کے دوران راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے

مختلف علاقوں میں تیز بارشیں ہونگی، جبکہ منگلا ڈیم میں سے آج 72000 کیوسک اور پاور ہاؤس سے 28000 کیوسک پانی دریا میں آوٹ فلو کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، زیر آب علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تیاری مکمل ہے، انکا کہنا تھا کہ تحصیل پنڈ دادنخان میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے ایک ماہ تک کا پلان تشکیل دیا گیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف سکولوں و مراکز صحت میں ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ ضلع میں کنٹرول روم رابطہ نمبر 05449270256 پہ قائم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریلیف کمپس کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے عمارتوں کی چیکنگ کرنے کے لئے محکمہ بلڈنگ کو ہدایات دیں۔ راؤ پرویز اختر نے جہلم کے لئے ایک ہفتے کا ہنگامی پلان تشکیل دینے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کی منتقلی اور چارے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں انچارج ریسکو 1122 نے کہا ہے کہ ہمارے آلات آپریشنل ہیں کی ہنگامی صورتحال سے نبھاٹنے کے لئے محکمہ 1122 متحرک ہے۔ ڈی سی جہلم نے نالوں کو صفائی،واٹر سپلائی سکیموں کی صفائی اور انکی مرمت کے لئے کہا،تمام برساتی نالوں اور گٹروں کی صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں، نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اجلاس میں انہوں نے وارننگ دینے سے لے کر سیلاب میں پھنس جانے والے افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے بارے بتایا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد بھدر،محمد سعید ایمرجنسی آفیسر جہلم، اسسٹنٹ کمشنرجہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت دیگرضلعی محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن و کمیٹیاں اپنی تحصیلوں میں نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ تیاررکھیں۔ دریائے جہلم کے کنارے بسنے والے تمام افراد کو محفوظ مقمات پر منتقل کیا جا رہا ہے 26 اگست تا یکم ستمبر کے دوران موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اگلے چند روز کے لئے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریونیو ریسکیو 1122، محکمہ صحت، اریگیشن، لائیو سٹاک، محکمہ زراعت، ایم سی جہلم، سول ڈیفینس، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر محکمے مل کر کام کر رہے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہیڈ رسول کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اے سی جہلم اور اے سی پنڈ دادنخان موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close