عمرکوٹ کے نذدیک گاؤں بودرم فورم کےیہاں تھر ٹیل نہر میں تیس “30”فٹ گہرا شگاف

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) عمرکوٹ کے نذدیک گاؤں بودرم فورم کےیہاں تھر ٹیل نہر میں تیس “30”فٹ گہرا شگاف سینکڑوں ایکٹر پر مرچ اور کپاس کی فصلوں میں سیلابی پانی بھر گیاکئی چھوٹے گاؤں سیلابی پانی میں آگے اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کےمطابق آج صبح سویرے تھرواہ ٹیل نہر کےواٹر کورس

نمبر “27”میں اچانک تیس فٹ گہرا شگاف پڑگیا بروقت اطلاع کرنے کےباوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچ سکا گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر بند کرنے میں مصروف تھرواہ ٹیل نہر میں شگاف پڑنے سے متعدد چھوٹے بڑے گاؤں زیر آب آگے زیر آب آنے والے گاوں میں خدابخش دلوانی ،گاؤں میٹھا کی دانی ،گاؤں دوسو چاچڑ ،گاؤں قادر چاچڑ، وغیرہ پانی میں آگے ہیں گاؤں والوں کا کہنا ہےکہ محکمہ آبپاشی حکام کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود کوئی مدد کو نہیں پہچنا ہے ہم اپنی مدد آپ ریت پتھر کی بوریاں وغیرہ رکھ شگاف پر بند کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close