وانا سب ڈویژن آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، ہمیش گل بھاری اکثریت سے صدر منتخب، تقریب حلف برداری میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت۔

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا سے تعلق رکھنے والے سرکاری اساتذہ کی یونین(آل ٹیچرز ایسوسی ایشن) کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں ہمیش گل بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوا۔ آج گورنمنٹ ہائ سکول وانا میں تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں

نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دہائیوں سے علاقہ میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقہ کے تقریبا تمام تعلیمی اداروں کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کی فعالی کیلئے کام کرتی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ضلع ٹانک کی بجائے وزیرستان آفس منتقل کرتے تاکہ تعلیمی اداروں کی زبوحالی کو دور کرتے اور تعلیمی اداروں کو فعال بنایا جاتا۔ لیکن لگتا یوں ہے کہ پشاور میں بیٹھے آفسران کو نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے منتخب شدہ صدر ہمیش گل کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے مجھے منتخب کرکے بھاری ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی میں اور میرا کابینہ اگلے دو ماہ میں اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے علاقہ میں موجود تمام تعلیمی اداروں کو فعال کرکے عوام کو ان کی دہلیز پر تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے۔ صدر ہمیش گل سمیت آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کابینہ سات ارکان پر مشتمل ہے جس میں سینئر نائب صدر محمد اقبال، نائب صدر رحمت اللہ، جنرل سیکرٹری شفیع اللہ، جوائنٹ سیکریٹری رائیس خان، فنانس سیکریٹری عطااللہ اور پریس سیکرٹری ضیاء الرحمن شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں