ون ونڈو کی ذریعے شہریوں کے بہت سے مسائل ایک چھت تلے حل ہونگےڈی جی لوکل گورنمنٹ محمود مسعود تمنا

سیالکوٹ(پی این آئی )ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمود مسعود تمنا کا ڈی سی آفس میں مستحکم بلدیہ، مستحکم پنجاب پراجیکٹ کے تحت رہائشی و کمرشل نقشوں کی منظوری کیلئے قائم ون ونڈو آفس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹرز رفیق اورام لیلیٰ اور سی او ایم سی ایس

فیصل شہزادکے علاوہ ایم او آئی اور ایم او پی بھی موجود تھے ۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ محمود مسعود تمنا نے ون ونڈو میں عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ور اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو سروس سنٹر میں فرض شناس اور قابل سٹاف تعینات کی جائے جو سائلین کی صحیح معنوں میں رہنمائی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو کی ذریعے شہریوں کے بہت سے مسائل ایک چھت تلے حل ہونگے اور انہیں اپنی گھریلو اور کمرشل تعمیرات کی منظوری کیلئے مہینوں اور سالوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا جس سے تعمیرات کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close