مسلم لیگ ن کے سینٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی ممبر و سابقہ وفاقی سیفران منسٹر غالب ایڈوکیٹ وزیر کی وانا میںپریس کانفرنس

وانا (قسمت اللہ وزیر ) مسلم لیگ ن کے سینٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی ممبر و سابقہ وفاقی سیفران منسٹر غالب ایڈوکیٹ وزیر نے وانا پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت کی دو

سال مکمل ہونے کے بعد ابتک ایک اینٹ تک کا کام بھی نہیں ہوا ہے کس منہ سے عوام کے سامنے پیش ہونگے صرف کھوکھلے نعروں سے نہیں عملی کاموں سے لیڈر بن جاتا ہے۔ غالب نے کہا کہ میرے دورحکومت میں جس میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سنٹر، پاسپورٹ آفس وانا، بیت المال آفس، ایف ڈی اے سے جنوبی وزیرستان کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کی منظوری، فاٹا یونیورسٹی کمیپس کی منظوری، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس کی منظوری، واپڈا اعظم ورسک نیوفیڈر، واپڈا کڑیکوٹ نیو فیڈر ٹرانسمیشن لائن کی منظوری اور وانا انگوراڈہ مین ٹرانسمیشن لائن کی منظوری، پاکستان ہلال احمر آفس وانا اور وانا میونسپل کمیٹی کی منظوری کے علاوہ دیگر بڑے وچھوٹے منصوبے سینکڑوں میں نہیں ہزاروں میں شامل ہیں جو میں نے کرکے دیکھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود ہ منتخب قومی و صوبائی نمائندے عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کچھ بھی نہ کرسکے مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ AIP پروگرام جوکہ ترقیاتی کاموں پر مشتمل ہے کتنا پیسہ خرچ ہوا اور کہاں کہاں کام جاری ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ ہوائی توپے داغ رہے ہیں لہذا منتخب نمائندے جھوٹ کی بجائے سچ بولا کیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کمیشن میں جو فنڈز منظور ہوا تھا اس میں کتنا خرچ ہوا ہے؟ انہوں نے کہا عوام کی دلوں میں سابقہ مسلم لیگ ن کی حکومت ابھی تک زندہ ہے اور دوبارہ حکومت میں آکر اس سے بھی بڑھ کر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close