وانا ( قسمت اللہ وزیر ) آج ضلع جنوبی وزیرستان تحصیل توئی خلہ سے تعلق رکھنے والے دوتانی قبائل کے عمائدین قبائلی رہنماء غلام محمد دوتانی، ملک طبیب خان دوتانی ، ٹھیکدار خان محمد دوتانی، باز محمد دوتانی، فالی لالا دوتانی، عصمت خان دوتانی اور خیال محمد دوتانی نے تحصیل توئی خلہ صحت انصاف کارڈ دفتر کے
انچارج حاجی سلیم خان دوتانی کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر قبائلی رہنماء غلام محمد دوتانی اور ملک طبیب خان دوتانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری قوم دوتانی کی طرف سے خیبرپختونخوا حکومت اور بالخصوص جنوبی وزیرستان پاکستان تحریک انصاف ڈیڈک چیئرمین جناب نصیر اللہ خان وزیر کے بے حد مشکور ہیں، جس کے کاوشوں کی بابرکت ہمارے تحصیل توئی خلہ جیسے غریب قبائلی علاقے کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس دیا۔ قبائلی رہنماء غلام محمد دوتانی نے مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری قوم کے طرف سے حاجی سلیم خان دوتانی کی خدمات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جس نے پوری قوم کیلئے بہترین انداز میں خدمت کی، حاجی سلیم خان دوتانی نے ڈور ٹو ڈور جاکر صحت انصاف کارڈ پہنچا دیا اور پہنچا رہا ہے۔ حاجی سلیم خان دوتانی داد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں