جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس جہلم میں محافظ سکواڈ کا از سر نو قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،11محافظ سکواڈز شہر بھر میں سیکٹر وائز اپنے اپنے بیٹ ایریا میں گشت کناں رہیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں محافظ سکواڈ کو ڈیوٹیز سے متعلق احکامات دیتے ہوئے کہا کہ
اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انکی حوصلہ شکنی کی جائے مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔پکار 15 جہلم کی کال پر فوری ریسپانڈ کیا جائے اور عوام الناس کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔عوام الناس سے حسن اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے اور شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور عدم دلچسپی لینے والے اہلکاروں کے خلاف سزا کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں