جنوبی وزیرستان وانا پریس کلب کی صحافیوں کا نئے تعینات ھونے والےڈی سی ساؤتھ وزیرستان خالد اقبال کے ساتھ تعارفی ملاقات،

وانا (قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان وانا پریس کلب کی صحافیوں کا نئے تعینات ھونے والےڈی سی ساؤتھ وزیرستان خالد اقبال کے ساتھ تعارفی ملاقات، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز خان بھی موجود تھے تعارفی ملاقات صدر وانا پریس کلب شھزادہ کی سربراہی میں کابینہ کے تمام ارکان اور پریس کلب کے ممبران

کا تعارف کرایا گیا علاقائی مسائل اور پریس کلب کو درپیش مسائل پر خوب بحث و مباحثہ پر ڈی سی خالد اقبال نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں پریس کلب کلیدی کردار ادا کریں اور حل کرنے میں ڈی سی ساؤتھ وزیرستان بھر پور تعاون کریگا واضح رہے کہ ڈی سی خالد اقبال کے ساتھ قومی مشران،ملکانان اور سیاسی اتحاد کے وفود نے ملاقاتیں کی ہیں،مزید ڈی سی خالد اقبال نے کہا کہ میں صحت، تعلیم اور محکمہ پبلک ھیلتھ کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا امن وامان پر بات چیت کرنے کے دوران ڈی سی خالد اقبال نے کہا کہ امن کے حوالے سے وزیر قوم کی کاوشیں مثالی ہیں خراب کرنے اور اس ضمن میں ھیرا پھیری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا سکیورٹی ادارے اور پولیس فورس کے ساتھ ملکر قوم احمدزئی کو مایوس نہیں کریں گے جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ کا مذکورہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close