تشنج ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے ،اس مرض سے ماں اور بچے کی جان کو ہمیشہ خطرہ لاحق

پشین(پی این آئی)ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر سعید احمد مروانی نے کہا ہے کہ تشنج ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل حفاظتی ٹیکہ جات ہے اس مر بنض سے ماں اور بچے کی جان کو ہمیشہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ سےgbc پشین سمیت بلوچستان بھر میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انپے دفتر میں تشنج بچاؤ آگاہی مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ خصوصی مہم کے دوران 15 سال سے 49 سال تک کی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو تشنج کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے، انہوں نے کہاکہ ضلئع پشین کے 43 یونین کونسلوں میں 280 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جائیں گے 45 فکس سینٹر ہسپتالوں میں بنائے گئے ہیں۔ DHO نے مزید کہاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلیے( ایم این اے ۔ ایم پی ایز ) علماء کرام سماجی کارکنان اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد وخواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس جان لیوا مرض سے بچاو ممکن ہوسکے اس موقع پر ڈپٹی DHO ڈاکٹر ثناؤاللہ کاکڑ ڈاکٹر نجیب اللہ مرکزی صدر آل پیرامیڈیکل سٹاف پاکستان فضل محمد کاکڑ، شکرالدین ترین، امین اللہ، نجیب اللہ بٹے زئی ڈاکٹر حیات اللہ، جمعہ خان، مطیع اللہ، اکمل خان، نزیر احمدکاکڑ سمیع اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close